رومانٹک، ایکشن اور تھرل فلم روئے کے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:32

رومانٹک، ایکشن اور تھرل فلم روئے کے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) رنبیر، جیکولین اور ارجن کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم روئے کے نئے رومانٹک گانے بوند بوند کی ویڈیوریلیز کردی گئی ۔2010ء کی بلاک بسٹر فلم راج نیتی کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں جن کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم روئے کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ابھیندرا کماراْپادھے کے تحریر کردہ بوند بوند کے بولوں پر مبنی اس گانے کو انکت تیواری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی ویڈیو میں جیکولین اور ارجن رامپال رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار وکرم جیت سنگھ کی اس فلم میں رنبیر اور ارجن رامپال کیساتھ جیکولین فرنانڈس اور انوپم کھیر مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ بھوشن،دیویااور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپوربحیثیت روئے ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ ٹیا ڈبل رولز میں ہیرو ہیروئن اور ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔رومانس ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم روئے کا میوزک انکت تیواری،امل ملک اور میت بروس انجان نے ترتیب دیا ہے جو اے اے فلمز کے تحت رواں سال13فروری کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :