پاکستانی بینڈ’سوچ‘ کے گیت نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:36

پاکستانی بینڈ’سوچ‘ کے گیت نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پاکستانی میوزک بینڈ سوچ نے بالی ووڈ کی فلم ’ایک ولن‘ کیلئے گائے گئے گیت ’آواری‘ نے سکرین انڈیا بیسٹ میوزک ایوارڈ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

بینڈ کے لیڈ سنگر عدنان ڈھولی اور رابی احمد نے اس موقع پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کیلئے یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ اب پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں بھی کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر موہت سوری کی فلم ’ایک ولن‘ میں سدھارتھ ملہوترہ اور شردھا کپور نے اہم کردار کئے تھے ،فلم کا نہ صرف میوزک ہٹ ہوا بلکہ فلم بھی بہت پسند کی گئی۔