انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد قتل کے تین ملزمان کو شناخت کر لیا گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:43

انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد قتل کے تین ملزمان کو شناخت کر لیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) کراچی میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد قتل کے تین ملزموں کو گواہ نے عدالت میں شناخت کر لیا۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو گواہ نے شناخت کر لیا ۔

(جاری ہے)

پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں انسپیکٹر شفیق تنولی ، جلال احند ، دائود اور اعجاز جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا ۔ زخمی کانسٹیبل نے عدالت میں بطور گواہ تینوں ملزمان ندیم خان ، عابد علی اور نور رشید کو عدالت میں شناخت کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو رہی ہے اور وہ 20 جنوری تک ریمانڈ پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :