یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کی گئی کارروائیوں کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:47

یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کی گئی کارروائیوں ..

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے کی گئی کارروائیوں کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ‘ بیلجیم، فرانس اور جرمنی میں بیس سے زیادہ مشتبہ مسلمان شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ‘ فرانس کے بعد اب بلجیم بھی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج تعینات کر دی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے پیرس میں رسالے چارلی ایبڈو کے دفتر سمیت دوسری جگہوں پر مسلح حملوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد یورپ کے کئی ملکوں نے سکیورٹی پہلے ہی سخت کررکھی تھی۔

(جاری ہے)

بلجیم کی پولیس نے چھاپوں کے دوران دو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک اور پانچ افراد کو گرفتار کیا جن پر دہشتگرد گروپ کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :