سعودی شاہ کے دفتر نے سعودی بلاگر رائف بداوی کو ملنے والی ایک ہزار کوڑوں کی سزا نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ کو بھیج دی

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:51

سعودی شاہ کے دفتر نے سعودی بلاگر رائف بداوی کو ملنے والی ایک ہزار کوڑوں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سعودی شاہ کے دفتر نے سعودی بلاگر رائف بداوی کو ملنے والی ایک ہزار کوڑوں کی سزا نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ کو بھیج دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق بداوی کی اہلیہ نے کہا کہ اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ ان کے شوہر کی سزا ختم کر دی جائے گی۔بداوی کی اہلیہ انصاف حیدر کا کہنا ہے کہ اس کیلئے اپنے خاوند کی 10سالہ جدائی برداشت کرنے کا تصور بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بچے چھوٹے ہیں اور انھوں نے اپنے باپ کو دو سال سے نہیں دیکھا کیونکہ وہ گذشتہ دو سال سال سے جیل میں ہے مقدمہ سپریم کورٹ کے پاس جا رہا ہے، انصاف کی امید ہے کہ ان کے پاس اپیل کا موقع ہے۔بداوی کو گزشتہ جمعے کوڑے مارے گئے تھے تاہم اس ہفتے طبی بنیادوں پر انھیں دی جانے والی کوڑوں کی سزا ملتوی کر دی گئی تھی۔ سزا کے مطابق ان کو ہر ہفتے 50 کوڑے مارے جانے ہیں۔بداوی کو کوڑوں کی سزا اور 10سالہ قید کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔بداوی نے سعودی عرب میں لبرل سعودی نیٹ ورک کے نام سے ایک آن لائن فورم تشکیل دیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں مذہبی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :