جنید خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، امید ہے شیڈول کے مطابق سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے،پی سی بی

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:20

جنید خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، امید ہے شیڈول کے مطابق سکواڈ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعوی کیا ہے کہ فاسٹ باوٴلر جنید خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور امید ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق پاکستان سکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان ڈاکٹر سہیل سلیم نے بتایا کہ 'جنید جمعرات کو پریکٹس کے دوران گرنے کے بعد دائیں ران اور بائیں کہنی میں تکلیف کے ساتھ ہمارے پاس آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ درست تشخیص کیلئے جمعہ کو جنید کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا جس کا نتیجہ ٹھیک آیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ جنید کو مقامی طور پر نگرانی میں رکھا جا رہا ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :