حکومت کا گڈانی کول پاور منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ

چینی کمپنیوں کے انکار اور حکومتی ترجیحات میں تبدیلی منصوبہ بند ہونے کی وجوہات ہیں ‘نجی ٹی وی

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:29

حکومت کا گڈانی کول پاور منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)حکومت نے گڈانی پاورمنصوبے کیلئے قائم پاکستان پاور پارک مینجمنٹ کمپنی بند کرنیکا فیصلہ کرلیا جس کے باعث 6 ہزار600 میگاواٹ کاگڈانی کول پاور منصوبہ بند ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی کمپنیوں کے انکار اور حکومتی ترجیحات میں تبدیلی منصوبہ بند ہونے کی وجوہات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف سے پی پی پی ایم سی کمپنی بند کرنے کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر 6600 میگاواٹ کا کول پاور منصوبہ باضابطہ طور پر بند ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پاور پارک کی فزیبلٹی اسٹیڈی پر دس کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہاں پی پی پی سی کمپنی نے سرمایہ کاروں کیلئے انفراسٹرچکر قائم کرنا تھا تاہم اب گڈانی پاور منصوبے کیلئے قائم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام افسران وملازمین فارغ کر دیئے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کے اخراجات روکنے کیلئے کمپنی ختم کی گئی ہے۔