بھارت میں ہولناک واقعہ۔ والد کی اپنی بیٹی کو زندہ دفنانے کی کوشش

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:41

بھارت میں ہولناک واقعہ۔ والد کی اپنی بیٹی کو زندہ دفنانے کی کوشش

ہندوستانپشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) ٹری پورہ کے ڈسٹرکٹ سپاہی جالہ میں اپنی نو سالہ بیٹی کو دفن کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبد الحسین نامی ایک شخص نے اپنی نو سالہ بیٹی رخسانہ کو اپنے گھر کے پچھلے صحن میں ایک گڑھے میں زبر دستی دفن کرنے کی کوشش کی ۔ پڑوسی نے دیکھتے پولیس کو اطلاع کر دی۔ رخسانہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت بچی کی دالدہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ بچی کے والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :