بارات رک گئی۔۔۔۔

گاڑیوں میں پٹرول نہ ڈلنے کے باعث باراتی اور دلہا راجا نئی مشکل میں پھنس گئے

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:50

بارات رک گئی۔۔۔۔

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) دلہن اپنے دلہا میاں کے انتظا ر میں تیار بیٹھی ہیں لیکن گاڑیوں میں پٹرول نہ ڈلنے کے باعث باراتی اور دلہا راجا نئی مشکل میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

خالد کی بارات فیصل آباد سے روانہ نہ ہو سکی جب کہ شیخوپورہ میں دلہن کی نگاہیں دلہے کی راہ میں بچھی پڑی ہیں۔ لیکن پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث دلہا اپنی دلہن کو لینے شیخوپورہ روانہ نہیں ہو سکا۔