ناقص سکیورٹی کے باعث سکول غیر معینہ مدت کے لیے بند

ہفتہ 17 جنوری 2015 14:35

ناقص سکیورٹی کے باعث سکول غیر معینہ مدت کے لیے بند

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث پولیس پبلک سکول کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ سکیورٹی کے ناکافی اقدامات و انتظامات کے باعث پولیس پبلک سکول کو بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک سکول کی انتظامیہ سکیورٹی کو فول پروف نہیں بنا لیتی اور پورے حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے تب تک سکول نہیں کھولاجائے گا۔