آملا نے ویوین رچرڈز سے عالمی اعزاز چھین لیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 14:58

آملا نے ویوین رچرڈز سے عالمی اعزاز چھین لیا

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء)جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ہاشم آملا نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ہاشم آملا نے جمعہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 66 رنز کی شاندار باری کھیلی اور اسی دوران ایک روزہ میچوں میں پانچ ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

ہاشم آملا نے یہ اعزاز 104ویں میچ میں حاصل کیا جبکہ یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ میں 101ویں اننگ تھی جو ایک عالمی اعزاز ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا جنہوں نے 114 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، استار بے باز نے یہ اعزاز 87-1986 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیا جس میں انہوں نے 58 رنز کی باری کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

ہاشم آملا اب تک 104 ایک روزہ میچوں کی 101 اننگ میں 53.13 شاندار اوسط سے پانچ ہزار 12 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ تیز ترین پانچ ہزار مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے قائد ویرات کوہلی نے جنہوں نے 114ویں اننگ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں چوتھا اور پانچواں نمبر بھی عظیم ویسٹ انڈین بلے بازوں برائن لارا اور گورڈن گرینیج کا تھا جنہوں نے بالترتیب 118 اور 121 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔