ہمارے دامن پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کا کوئی داغ نہیں ہے، سکندرشاہ
ہفتہ 17 جنوری 2015 16:30
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ صحابہ کا باغی اہلسنت والجماعت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ان سازشوں سے آگاہ ہیں مگر ہمارے دامن پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کا کوئی داغ نہیں ہے تحفظ ناموس صحابہ کی قانونی جدوجہد جاری رہے گی ہر امتحان میں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے شانہ بشانہ چلیں گے شہباز شریف اپنی سابقہ تاریخ کو دہرا رہے ہیں سانحہ پشاور میں پیش آیا طلبہ پر فائرنگ کرنے والے لوگوں کو بھی حکومت جانتی ہے لیکن اس کے باوجود اہلسنت والجماعت کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے پنجاب میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست کرے گرفتار اہلسنت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائیورنہ شدید احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی امریکا اور یورپ کی جانب سے مذمت نہ کرنا اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے مجرمانہ ،شرمناک اور مسلمانوں کی دل آزاری حرکت کی ہے یہودیوں کی جانب سے چارلی ایبڈو کی سرپرستی سے عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں اور چارلی ایبڈو جیسے جریدوں کو کام کرنے سے نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا بین المذاہب کے علمبردار چارلی ایبڈو میگزین کے راستے میں رکاوٹ کیوں نہیں ڈال رہے اگر پاکستان میں اقلیتوں کی زرا بھی حق تلفی ہو جائے تو پاکستانی اور بین الاقومی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے توہین رسالت ﷺدنیا کا سب سے بڑا جرم ہے اس پر عالمی اور ملکی میڈیا شام غریباں کا منظر پیش نہیں کر رہا میڈیا توہین رسالت ﷺ کی خبروں کو درست کوریج کرے فرانس میں دہشت گردی کے بعد فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا سڑکوں پر آئی تھی اب مسلہ حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کا ہے ہر ہر امتی کو سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا چاہیئے۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.