سندھ، گستاخانہ خاکوں کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:41

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف حیدرآباد میں وکلا نے سیشن کورٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ سکھر میں ہائی کورٹ اورسیشن کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

سندھ بار کونسل کی اپیل پر بدین ماتلی ٹنڈوباگو سمیت دیگر شہروں میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔نوشہروفیروز، جیکب آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔وکلا رہنماوں کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جریدے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے،جو بین الاقوامی دہشتگردی ہے۔وکلا کے بائیکاٹ کی وجہ سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا جبکہ دور دراز سے آنے والے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :