سال نو،پنجاب بھر سے 14 ہزار مبینہ دہشتگرد اور سنگین جرائم میں ملوث مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:43

سال نو،پنجاب بھر سے 14 ہزار مبینہ دہشتگرد اور سنگین جرائم میں ملوث مشتبہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 14 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں سے متعدد افراد سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ‘ بارود اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ہونیوالے ان افراد میں پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے تفتیش کے دوران مجرموں سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں پولیس نے کاروائیاں مزید تیز کردی ہیں اور اہم دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :