سانگھڑ پولیس کا نجی جیل پر چھا پہ، 38ہاری بازیاب کرا لئے ، بچے اور خواتین بھی شا مل

ہفتہ 17 جنوری 2015 18:56

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سانگھڑ پولیس نے نجی جیل پر چھا پہ ما رکر 38ہاری بازیاب کرا لئے جس میں بچے اور خواتین بھی شا مل ہیں،پولیس کے مطابق آٹھ مرد ،آٹھ خواتین اور22 بچے آزادکرائے گئے جنھیں زندگی کی سہو لیات سے محروم رکھا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پرکھپرو پولیس نے ہتھو نگو میں مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر زمیندار شریف راجڑ کی نجی جیل سے 38مزدورہاریوں کو جن میں 8مرد8خواتین سمیت22بچوں کو بازیاب کرواکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں ہاریوں کے سر پرست گینو بھیل نے بتایاکہ ہم گزشتہ دو سالوں سے زمیندار کے پاس کام کررہے ہیں مگرزمیندارنے ہمارے ساتھ دو سال سے حساب کتاب نہیں کیا اور ہم سے زیادتی کرتا تھا صحت،کھا نے پینے اور بچوں کو تعلیم سے محروم کیا گیا تھا جب کے زبردستی زرعی زمین پر دن رات مشقت کرواتا تھا ہمار ی محنت و مزدوری کی اجرت تک نہیں دی جا تی تھی۔

عدالت میں پیش کئے گئے ہا ری خاندان کواپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :