نوشہرہ کینٹ،قتل و اقدام قتل کے الزام سے بری ہو نیوالے ملز م پر گھا ت لگا ئے مسلح ملزمان کی فائرنگ،موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:06

نوشہرہ کینٹ،قتل و اقدام قتل کے الزام سے بری ہو نیوالے ملز م پر گھا ت ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) نوشہرہ کے علاقے آسوڑی پایان آکوڑہ خٹک میں قتل و اقدام قتل کے ملزم کو عدالت ایڈیشنل سیشن جج کے بری کردیا بری ہونے کے بعد گھر واپسی آتے ہوئے تین گھا ت لگا ئے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فواد خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کی پرانی خاندانی دشمن ہے مقتول پر ایک شخص کو قتل کرنے اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا ۔

عدالت ایڈیشنل سیشن جج نے عدم ثبوت پر فواد کو باعزت بری کردیا تھا۔مقتول کی نعیش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ لایا گیا جہاں پر پوست مارٹم کرنے کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ کے علاقے آسوڑی پایان سٹاپ پر تین مسلح ملزمان مسمی جوہر علی شاہ،وزیر بادشاہ اور نیک مان شاہ نے گھات لگاکر عدالت سے بری ہونے والے فواد خان ولد میر ولی کو اندھا دھن فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے زرائع کے مطابق مقتول کو چھ سے زاہد گولیاں لگی جو کہ موت کا سسب بنی۔پولیس کے مطابق مقتول فواد خان اور جوہر علی شاہ وغیرہ کے خاندانوں کے درمیان عرصہ دراز سے خاندانی دشمن قتل مقابلہ چل رہی ہے جس میں اب تک ہی درجن افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مقتول فواد خان کو عدالت ایڈیشنل سیشن جج نے عدم ثبوت پر باعزت بری کردیا تھا جس کے بعد فواد خان اپنے ماموں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ واپس گاوں جارہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب تین مسلح ملزمان مسمی جوہر علی شاہ ولد گلی شاہ،وزیر بادشاہ ولد نعیم شاہ اور نیک مان شاہ ولد گل مان شاہ سکنہ نظام پور نے ا ندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے فواد خان کو چھ سے زاہدگولیاں لگی جس کے نتیجہ میں فواد خان موقعہ پر جابحق ہوگیا۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول کی نعیش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ لایا گیا جہاں پر پوست مارٹم کرنے کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :