تیل کا دوسرا بحری جہاز 24 جنوری کو کراچی پہنچے گا: پی ایس او

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:21

تیل کا دوسرا بحری جہاز 24 جنوری کو کراچی پہنچے گا: پی ایس او

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک میں جاری پٹرولیم بحران سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر دوسرا بحری جہاز 24 جنوری کو کراچی پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کا پہلا جہاز گزشتہ روز کراچی پہنچا تھا جس کے بعد ملک میں تیل کی فراہمی شروع کر دی گئی تھی اور فراہمی کو مزید بہتر کرنے کیلئے دوسرا جہاز بھی پہنچ رہا ہے جس کے بعد بحرانی کیفیت ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :