سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے، طاہر القادری ، ہمیں قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں ، خیبر پختونخواہ کی جے آئی ٹی چاہیے، فوجی عدالتوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انقلاب گھر بیٹھ کر دعا کرنے سے انہیں آتا ، انقلاب کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے، تقریب سے ویڈیو لنک خطاب

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:08

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے، طاہر القادری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے ، ہمیں قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں ، خیبر پختونخواہ کی جے آئی ٹی چاہیے فوجی عدالتوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انقلاب گھر بیٹھ کر دعا کرنے سے انہیں آتا ، انقلاب کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے ۔

لاہور میں ایک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جو ٹربیونل قائم کیا تھا اس نے شہباز شریف کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ٹربیونل کی رپورٹ پر شہباز شریف مستعفی کیوں نہیں ہوئے ٹربیونل کی رپورٹ شائع کی جائے ۔ رپورٹ شائع نہ ہونے پر دوبارہ ہائی کورٹ جائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں قاتلوں کی جے آئی ٹی میں کیسے شہادتیں دے سکتے ہیں ہمیں خیبرپختونخواہ کی جے آئی ٹی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو خود غرض بنا دیا ہے گھر بیٹھ کر دعا کرنے سے انقلاب نہیں آتا انقلاب کے لیے نکلنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ صرف افواج پاکستان اور عوامی تحریک دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے اب فوجی عدالتوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :