اے پی ایس پشاور حملے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘ افغان حکام

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:35

اے پی ایس پشاور حملے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) افغان حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور سکول میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ ماہ پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے تین عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان مشرقی علاقے سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے پشاور سکول پر حملے میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے جانیوالے تمام غیر ملکی ہیں۔