Live Updates

پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے، عمران خان کا پرویز خٹک کو خط

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:56

پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے خود میں تبدیلی لانا ہو گی، ہماری پارٹی وی آئی پی کلچر کیخلاف ہے اور آئندہ مجھے بھی خیبر پختونخواہ میں کوئی پروٹوکول نہ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو لکھے گئے خط میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ نہ تو مجھے پروٹوکول دیا جائے اور نہ ہی کوئی ایم پی اے یا وزیر میرا ستقبال کرنے کیلئے ایئر پورٹ تشریف لائے یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ بھی میرا استقبال نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں جب میں نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا تو کچھ غیر ضروری لوگ میرے قافلے میں شامل ہو ئے جس پر پروٹوکول بڑھنے کے سبب عوامی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کوئی غیر ضروری فرد میرے ساتھ کسی تقریب میں شریک نہ ہو صرف متعلقہ افراد ہی شامل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنایا چاہتی ہے اس کیلئے انہیںخود سے ہی ابتداءکرنا ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :