بہاولپور، گیس بند ش کے خلاف شہریوں کا وزیر مملکت بلیغ الرحمن کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،

مشتعل مظاہرین وفاقی وزیر کے گھر کے اندر داخل ہوگئے ،مظاہرین خواتین کے ہاتھوں میں جوتے اٹھا کر کے گو نواز گو نعرے

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:10

بہاولپور، گیس بند ش کے خلاف شہریوں کا وزیر مملکت بلیغ الرحمن کے گھر ..

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) گیس کی بند ش کے خلاف شہریوں کا وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ و تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ، مشتعل ،مظاہرین وفاقی وزیر کے گھر کے اندر داخل ہوگئے ،مظاہرین خواتین کا ہاتھوں میں جوتے اٹھا کر کے گو نواز گو نعرے ۔تفصیل کے مطابق بہاولپور میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے گیس کی بدترین بندش کے خلاف شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ و تعلیم کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔خواتین مظاہرین نے ہاتھوں میں جوتیاں اٹھا کر گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول جانے والے بچے اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے بھوکے گھروں سے جاتے ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست دان اپنی چکنی چیڑی باتیں کر کے ووٹ تو حاصل کر لیتے ہیں اور جیتنے کے بعد اپنے ہی علاقہ کے لوگوں کے لیے سہولیات کی فراہمی تو درکنار علاقہ میں ناپید ہوجاتے ہیں ۔مظاہرین نے بتایا کہ اگر گیس کی بندش کو ختم نہ کیا گیا تو علاقہ بھر کے ایم این اے اور ایم پی اے کے گھروں کا محاسرہ کریں گے ۔مشتعل مظاہرین بلیغ الرحمن کے گھر کے اندر داخل ہوگئے اور خوب نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :