پٹرولیم بحران، چار افسران کی معطلی کے بعد وزیر اعظم اوگراپر بھی برس پڑے

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:39

پٹرولیم بحران، چار افسران کی معطلی کے بعد وزیر اعظم اوگراپر بھی برس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جاری تیل بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر اوگرا حکام بھی جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہناہے کہ اوگرا کا کام ہے ملک میں تیل کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی کو یقینی بنائے اور موجود حالات میں اوگرا یہ فرض سر انجام دینے میں ناکام رہا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا ملک میں تیس دن تک کا تیل سٹاک رکھنے کا ذمہ دار ہے۔