پنجاب میں پٹرول بحران کا چھٹا روز ، پی ایس او مالی بحران کا شکار،پیر تک ملک میں فرنس آئل کا سٹاک بھی ختم ہونے کا خطرہ ، شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ

اتوار 18 جنوری 2015 11:20

پنجاب میں پٹرول بحران کا چھٹا روز ، پی ایس او مالی بحران کا شکار،پیر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) پنجاب میں پٹرول بحران چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے ، صوبے بھر کے طول و عرض میں عوام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے کیلئے خوار ہو رہے ہیں ، دوسری جانب ذرائع نے دل دہلا دینے والی یہ خبر بھی سنائی ہے کہ پیر تک ملک میں موجود فرنس آئل کا سٹاک بھی ختم ہوجائے گا جس کے بعد عوام کو طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں اکا دکا پٹرول پمپ کھلے ہیں جہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود اس بات کی کوئی امید نہیں کہ لائن میں لگنے والوں کو پٹرول ضرور ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :