نیویارک ٹائمز ، یو پی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلئے گئے

تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہو گیا ہے ، ہیکروں کا پیغام

اتوار 18 جنوری 2015 12:19

نیویارک ٹائمز ، یو پی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلئے گئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے سائبر سکیورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کے اعلان کے چند روز بعد ہیکروں نے مشہور امریکی اخبار نیویارک پوسٹ اور خبر رساں ادارے یونائٹیڈ پریس انٹرنیشنل (یو پی آئی) کے ٹوئٹر اکاونٹوں کو ہیک کر کے وہاں سے چین اور امریکہ کے مابین لڑائی اور تیسری جنگ عظیم کے شروع ہونے کی جعلی خبریں جاری کیں۔

ہیکروں نے خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری ہونے والے ایک جعلی پیغام میں پوپ کے حوالے سے لکھا کہ تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہو گیا ہے۔نیویارک پوسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جو جعلی خبر نشرگئی وہ امریکہ اور چین میں لڑائی سے متعلق ہے حالیہ دنوں میں ہیکروں نے امریکہ کے سرکاری اداروں اور پرائیوٹ کمپنیوں کے اکاونٹوں کو ہیک کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیکروں نے امریکی ملٹری کمانڈ کی سکیورٹی کو پامال کرنے کے صرف چار روز بعد ہی بڑے اخباری اداروں کے ٹوئٹر اکاونٹ تک رسائی حاصل کر لی۔یو پی آئی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور نیوز ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیایو پی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چھ جعلی ہیڈلائن جاری کی گئیں بریکنگ سٹوری امریکی فیڈرل ریزرو بینک سے متعلق تھی۔

نیو یارک پوسٹ کے اکاؤنٹ پر جعلی خبر جاری کی گئی کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن جنوبی بحیرہ چین میں چین کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔پینٹاگون کے اہلکار نے کہا کہ چین کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے خبریں سچی نہیں یہ تمام ٹویٹس مٹا دی گئی ہیں۔نیو یارک پوسٹ نے کہا کہ وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے سے متعلق تحقیق کر رہا ہے۔امریکی کی ملٹری کمانڈر کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند گروہ داعش کے حامی ہیں نومبر میں ہیکروں نے سونی پکچر سے صارفین کی خفیہ معلومات چرا کر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :