بنی گالہ: ہلاک کارکن کے اہل خانہ کااحتجاج

اتوار 18 جنوری 2015 13:51

بنی گالہ: ہلاک کارکن کے اہل خانہ کااحتجاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کنونشن میں شرکت کا دعوت نہ ملنے پر عمران خان کی رہائش گاہ پر کارکنان نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

15 اگست 2014 کو شکر پڑیاں کے مقام پر آزادی مارچ کے دوران حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کے اہل خانہ کی جانب سے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا گیا۔

ہلاک کارکن کے اہل خانہ نے تحریک انصاف کی جانب سے دھرنا ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت نہ دینے پر احتتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھرنا کنونشن میں مدعو کرنے کے لیے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔عمران خان نے مظاہرین کو ملاقات کے لیے اپنی رہائش گاہ میں بلالیا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :