سرگودھا ماڈل ٹاوٴن میں قتل کی گئی خاتون اور 3 بچوں کاقاتل گرفتار

ملزم نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے تین بچوں کو قتل کردیا تھا

اتوار 18 جنوری 2015 14:13

سرگودھا ماڈل ٹاوٴن میں قتل کی گئی خاتون اور 3 بچوں کاقاتل گرفتار

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) سرگودھا پولیس نے ماڈل ٹاوٴن میں قتل کی گئی خاتون اور تین بچوں کے قاتل کوگرفتار کرلیا  ملزم نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے تین بچوں کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہیلپ لائن ون فائیو پر اطلاع موصول ہوئی کہ ماڈل ٹاؤن میں لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور کئی گھنٹوں کے بعد پانی والی ٹینکی کے قریب سے خاتون نازیہ بی بی اور اس کے تین کم سن بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں، پولیس نے بہن کے قتل میں ملوث غضنفر عباس کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے اپنی بہن کے چال چلن پر شک تھا، جس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور لاشوں کو ماڈل ٹاون کے ویرانے میں پھینک دیا، پولیس نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :