12 سال کی عمر میں روز ٹیلر کو چھوٹا اعجاز“ قرار دیا تھا،مارک گریٹ بیچ

اتوار 18 جنوری 2015 15:25

12 سال کی عمر میں روز ٹیلر کو چھوٹا اعجاز“ قرار دیا تھا،مارک گریٹ بیچ

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارک گریٹ بیچ نے انکشاف کیاکہ پہلی بار جب انھوں نے 12 سالہ روز ٹیلر کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو ان میں پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی تھی۔ انھوں نے اس وقت اس بچے کو ”چھوٹا اعجاز“ قرار دیا تھا۔ مارک گریٹ بیچ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سینٹرل ڈسٹرکٹس، ورکشائر اور نیوزی لینڈ کی کوچنگ کا اعزاز پایا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران 12 سالہ روز ٹیلر آئے اور پوچھا کہ کیا میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر پانی پلانے کی خدمات انجام دے سکتا ہوں، اس پر میں نے پوچھا کہ کیا تم کرکٹ کھیلتے ہو تو اس نے ہاں میں جواب دیا۔ ہم اسے ڈریسنگ روم لے گئے، اگلے روز انھوں نے پریکٹس کے دوران خوب ہٹنگ کی، جس انداز میں وہ کھیل رہے تھے مجھے ان میں اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی، میں نے بے اختیار انھیں چھوٹا اعجاز قرار دے دیا تھا۔