ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی قائم کرکے ملک کی عوام کی خدمت کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کا سلوگن دے کر عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کیا ‘وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 18 جنوری 2015 15:31

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی قائم کرکے ملک کی عوام کی خدمت کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کا سلوگن دے کر عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کیا تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو جیسے لیڈر نہیں ملتے پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بڑے سیاسی مدبر ہیں مجھے یہ اعزا زحاصل ہے کہ میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ عوامی خدمت کا کام کیا اور اب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہوں ماضی میں ڈکٹیٹروں نے ملک میں آئین کو اپنی مرضی اور فائدے کے لیے استعمال کیا ملک میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین بنا کر دیا جس پر پورا پاکستان متفق ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب ،مسکین، بے سہارا عوام کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس مشن کو آج کامیابی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حکومت پورا کرنے میں مصروف عمل ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے ملک کے غریب اور بے سہارا عوام کو صحت،تعلیم اور روزگار دینے کے لیے بڑی قربای دی ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کی بقاء کے لیے آخری حد تک جائیں گے ملک میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے وژن سے قبل عوام کی کوئی شنوائی نہیں کرتا تھا ملک میں مارشل لاء نہیں ہوتا اور شہید بھٹو کو مزید 5 دسال حکومت کے مل جاتے توملک میں سے غربت کا خاتمہ ہوجاتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور جیم خانہ کلب کے سبزہ زار پر انجمن تاجران خیرپور کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اس لیے خراب ہوئی کہ عوامی لیڈر شپ نہیں تھی ملک میں ڈکٹیٹروں نے حالات خراب کیے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا کہ پشارو میں انسانیت سوز ظلم ہوا اور طلبہ کو دہشت گردوں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنایا جو انسان کہلانے کے لائق نہیں یہ واقعہ ایک چیلنج ہے جو کسی پارٹی یا کسی صوبے کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستانی قوم کو چیلنج ہے ہم نے یہ چیلنج قبول کیا کچھ پارٹیاں اس کو غلط سمجھ رہی ہیں پارٹی کے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو نئی سوچ دی اور اصلی خدمت کی روزگار دیا ادارے بنائے اداروں کو مضبوط کیا جس کی بنا پر عوام آج تک شہید بھٹو کو یاد کرتے ہیں شہید بھٹو نے آئین دیا ملک بننے کے 25 سال بعد تک آئین نہیں تھاجس میں ڈکٹیٹروں نے ترمیم کی لیکن پارٹی کو چیئرمین آصف علی زرداری نے اس کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ پارٹی جمہوریت سے ہٹ گئی ہے یہ سراسر غلط بات ہے یہ کبھی نہیں ہوسکتا ہزاروں پارٹی کارکنوں نے تختہ دار پر لٹک کر بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے اور جمہوریت کی بقا ء کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دیا پیپلزپارٹی کی قیادت سے لے کر کارکنان تک سب نے استعمار کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ پھانسی کا پھندا پہن لیا انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط پڑا جس پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے پہلے کسی نے بھی توجہ نہیں دی تھر میں پانچ سالوں میں 11 ارب روپے خرچ کرکے ساڑھے چار سو کلو میٹر سڑک تعمیر کی جو معمولی کام نہیں ہے کراچی سے ٹھٹھہ ،بدین،مٹھی سے گزرتا ہوا روڈ اسلام کوٹ تک بنایا ہے جو موٹر وے جیسا روڈ ہے سندھ حکومت پورے سندھ میں ترقی کی خواہاں ہے پانی حیات ہے پانچ سالوں میں تھر میں بارشیں نہیں ہوئی پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زردار ی نے مجھے کہا کہ تھر کے عوام کو پینے کا میٹھا پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرواور تھر میں آر او پلانٹ لگاؤجو معمولی کام نہیں تھا ہماری حکومت سے پہلے تھر کے لوگوں کو کسی نے یاد نہیں کیا وہاں کا ایک وزیر اعلیٰ بنا جس نے کوئی توجہ نہیں دی کو چیئرمین آصف علی زردار ی کی عوامی خدمت کی وجہ سے چھہ سیٹو ں میں سے پانچ سیٹیں ہم نے جیتیں تھر میں صحت اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں بھی اقدامات کررہے ہیں تھر پارکر میں کوئلے سے بجلی ہماری حکومت میں ہی بنے گی ایک ہفتہ قبل 80 آر او پلانٹ لگائے ہیں برصغیر کا سب سے بڑا سولر سسٹم لگایا گیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خیرپور میں اکنامک زون قائم کیا گیا ہے جس کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لیے خیرپور کے تاجر آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں خیرپور میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے اور پولیس کا عوام میں اعتماد بحال کرنے پر ایس ایس پی خیرپورناصر آفتاب کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اس سے قبل ایم این اے سید ہ نفیسہ شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے مقابلے کے لیے ہنر کا ہونا ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ خیرپور کی تاریخ میں تعلیمی ادارے اور اکنامک زون بنائے گئے ہیں انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ زون میں سرمایہ کاری کریں اس سے قبل انجمن تاجران کے لالا غفار شیخ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ریلوے اسٹیشن پر تمام ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کرائے جائیں پی آئی اے اور پاسپورٹ آفس کے کاؤنٹر کھولے جائیں اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب ،ایس پی ساجد کھوکھر، اے ایس پی سٹی مسعود بنگش کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر امن ایوارڈ دیا گیا تقریب میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سکھر سائیں رکھیوں میرانی ،انجمن تاجران کے عہدیدار ان ،خیرپور جیم خانہ کے سیکریٹری جنرل خان محمدخان ،ر وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی،ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی،مظہر علی خان،ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو اور دیگر افسران موجود تھے۔