حکومت نے سرکاری ملازمین کی مطلقہ بیٹیوں اور غیر شادی شدہ بہنوں کو بھی تاحیات پنشن کا حق دیدیا

اتوار 18 جنوری 2015 16:50

حکومت نے سرکاری ملازمین کی مطلقہ بیٹیوں اور غیر شادی شدہ بہنوں کو بھی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)حکومت نے سرکاری ملازمین کی مطلقہ بیٹیوں اور غیر شادی شدہ بہنوں کو بھی تاحیات پنشن کا حق دیدیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری ،اطلاق مئی 2013ء سے ہوگا،اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

18جنوری 2015ء کوذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کی مطلقہ دختران اور کنواری بہنوں کو شادی یا مستقل ذریعہ آمدن تک تاحیات فیملی پنشن کیلئے محتسب پنجاب نے محکمہ خزانہ کو سفارشات بھجوائیں تھیں اور محکمہ خزانہ نے ان سفارشات کی روشنی میں پنشن کے رولز میں ترامیم کرکے با قاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اب سرکاری ملازمین کی ایسی بیٹیاں جو طلاق یا فتہ ہوں یا جو ابھی غیر شادی شدہ ہوں وہ بھی اپنی شادی یا مستقل روز گار تک تا حیات پنشن سے مستفید ہو سکیں گی ،یہاں پر یہ امر قابل زکر ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بیوہ بیٹیوں کو تاحیات پنشن کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے ،ذرائع کے مطابق محتسب پنجاب جاوید محمود نے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کا با ضابطہ اطلاق پندرہ مئی 2013ء سے کرنیکا اعلان کردیا ہے ۔