ایرانی دوشیزہ کی فٹ بال میچ کے دوران گول کیپر کو شادی کی پیش کش

اتوار 18 جنوری 2015 17:43

ایرانی دوشیزہ کی فٹ بال میچ کے دوران گول کیپر کو شادی کی پیش کش

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) آسٹریلیا میں ایرانی دوشیزہ نے فٹ بال میچ کے دوران ٹیم کے گول گیپر کو شادی کی پیش کش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں میں آسٹریلیا میں ہونے والے ایشیا فٹ بال کپ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک ایرانی دوشیزہ نے اپنی ٹیم کے گول کیپر علی رضا کو شادی کی پیش کش کر دی یرانی خاتون تماشائی نے اپنے ملک کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا جس پر گول کیپر سے شادی کی پیش کش بھی تحریر تھی کہ ”علی رضا کیا تم مجھ سے شادی کرو گے“ ایرانی دوشیزہ پورے میچ کے دوران بینر لہرا کر اپنی اس خواہش کا اظہار کرتی رہی تاہم گول کیپر کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

واضح رہے کہ ایران کے گول کیپر علی رضا خواتین میں بہت مقبول ہیں اور بہت سی خواتین ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں