پٹرولیم بحران ، وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور پٹرولیم کو طب کر لیا

پیر 19 جنوری 2015 10:59

پٹرولیم بحران ، وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور پٹرولیم کو طب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) ملک میں پٹرولیم بحران انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بحران کا شدید نوٹس لیتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور خزانہ کو آج ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آج طلب کئے جانے والے اجلاس میں ملک میں پٹرولیم بحران کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ عوام کو سنگین مسائل سے چھٹکارہ دلایا جاسکے ۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔