انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

پیر 19 جنوری 2015 11:43

انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسند تنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی سپر اسٹار کے مدمقابل کسی پاکستانی اداکارہ کوکام نہیں کرنے دینگے۔

(جاری ہے)

اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر راھول ڈھولکیہ کی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ کا آغازآئندہ ماہ فروری سے ہوگا جس میں اداکار شاہ رخ خان، فرحان اختر، مائرہ خان، نوازالدین صدیقی اور دیگرفنکارکام کررہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے گزشتہ برس مشترکہ کئی فلموں میں کام کیا ہے جنھیں شائقین سینما نے پسند بھی کیا ہے۔ پاکستانی فنکار پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں جب کہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستانی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔