سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے آسٹریلیا میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

پیر 19 جنوری 2015 11:54

سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے آسٹریلیا میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں ..

برسبین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے آسٹریلیا میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

37 سالہ آل راؤنڈر نے 2010ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھاانہوں نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کی اور ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فلنٹوف میں گابا سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں انگلش ٹیم کو جوائن کیا جہاں پر انگلش کھلاڑی سہ ملکی سیریز میں بھارت کے خلاف میچ کی تیاریاں کر رہے تھے۔ انہوں نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کی۔

متعلقہ عنوان :