کراچی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 19 جنوری 2015 12:02

کراچی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) اورنگی ٹاوٴن میں انسداد پولیو مہم پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نا معلوم افراد نے پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ای ایس آئی تبسم کے نا م سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد اورنگی ٹاوٴن کی یونین کونسل نمبر چھ میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور ملیر میں تین روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس میں بارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے26 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے مہم کے دوران مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ بلوچستان کے حکام کے مطابق سات ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صابائی دارالحکومت میں پولیو مہم دو مراحل پر مشتمل ہے۔ جس میں مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کا دوسرا مرحلہ 23 جنوری کو شروع ہو گا۔

حکام کے مطابق صوبے کے دیگر چار اضلاع موسی خیل، ژوب، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں اکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے جہاں مہم کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور ایف سی کے اہلکار، ٹیموں کی حفاظت کے لیے تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :