امریکن اسنائپر ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

پیر 19 جنوری 2015 12:04

امریکن اسنائپر ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) 6 آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ایکشن فلم ”امریکن اسنائپر“ نے ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر ساری فلموں پر نشانہ لگا کر ڈھیر کر دیا ہے۔ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ شاہکار فلم ریلیز کے 3دن میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر’کرِس کائل‘ کی سوانح عمری پر مبنی ہے ۔

جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

’امریکن اسنائپر‘ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرٹکس چوائس ایوارڈز سمیت 5 دیگر ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے6 نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔دوسرے نمبر دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم ’ دی ویڈنگ رنگر‘ موجود ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں کیوین ہارٹ،جوش گڈشامل ہیں۔ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر کما کر فلم Paddington تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔فلم کی کہانی ایک بھالو کی ہے جو شہر میں کھو جاتا ہے۔