آسٹریلین اوپن ،عالمی نمبر 5اینا ایوانووچ ایونٹ سے باہر

پیر 19 جنوری 2015 12:29

آسٹریلین اوپن ،عالمی نمبر 5اینا ایوانووچ ایونٹ سے باہر
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔جنوری 2015ء ) نئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں پہلا ا پ سیٹ ہو گیا ،عالمی نمبر 5سر بیا کی اینا ایوانووچ کو چیک ریپبلک کی کوالیفائر کھلاڑی اور عالمی نمبر 142 لوسی ہیراڈیکا نے 3 سیٹس کے مقابلے کے بعد شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

میلبورن میں کھیلے جانیوالے آسٹریلین اوپن کے پہلے دن سربیاکی اینا ایوا نووچ اپنی چیک حریف کے خلاف میدان میں اتریں تو شاید انکے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ انکے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔

ایوانووچ نے لوسی کے خلاف پہلا سیٹ نہایت آسانی کے ساتھ 6-1کے سکور سے اپنے نام کر لیا تاہم چیک کھلاڑی نے ہار نہ مانتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا اور 86منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں اینا ایوانووچ کو 1-6،6-3،6-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر دیا ۔ 2011ء کے بعد یہ اینا ایوانووچ کا کسی بھی گرینڈ سلیم میں بدترین نتیجہ ہے،وہ 2008ء آسٹریلین اوپن کا فائنل بھی کھیل چکی ہیں ۔