اسی روٹیاں خریدنے والا پختون گرفتار ورہا

پیر 19 جنوری 2015 12:44

اسی روٹیاں خریدنے والا پختون گرفتار ورہا

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء)پولیس کی ہدایت پر ہوٹل مالک نے زائد روٹیاں خریدنے کے لیے آنیوالے پختون کو دہشتگردسمجھ پر گرفتار کرادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محلہ کانجواں لنڈابازار کے خان محمد پٹھان کے قریبی عزیز کی منگنی تھی جس پر اس نے مہمانوں کے لیے نشاط سینماءپل پر کے قریب واقع ہوٹل پر80روٹیوں کا آرڈر دیاتوہوٹل مالک نے پولیس کو اطلاع کردی ۔ مالک نے پولیس کو بتایاکہ افغان دہشتگرد بڑی تعداد میں روٹیاں خریدرہاہے جس پر پٹھان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہواکہ ملزم افغان نہیں بلکہ پٹھان ہے اور وہ شادی میں کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے روٹیاں لینے آیاہے جس کے بعداُسے رہا کردیاگیا۔