شام میں طیارہ تباہ، 35 فوجی ہلاک، القاعدہ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

پیر 19 جنوری 2015 13:14

شام میں طیارہ تباہ، 35 فوجی ہلاک، القاعدہ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) شام میں فوجی کار گوطیارہ گرنے سے 35 ا ہلکار ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے القاعدہ سے منسلک ذیلی گروپ النصرہ فرنٹ نے کہاہے کہ طیارے میں خوراک اور اسلحہ بھراہواتھا۔ شام کے حکام نے بتایا طیارہ دمشق سے دوسرے شہر جا رہا تھا تاہم اسکی وجوہ نہیں بتا سکتے۔

(جاری ہے)

یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ اسے باغیوں نے راکٹ مارا یا حادثے کا شکار ہوا ہے تاہم امکان ہے کہ خراب موسم اور دھند کے سبب صوبہ ادلب میں گر گیا۔ لندن میںموجود سیرئین آبزرویٹری کے ترجمان نے بتایا دھند کے باعث بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔ النصرہ فرنٹ نے ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ شامی فوج کے زیرکنٹرول ابوالدہار ایئرپورٹ کے قریب طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :