اداکاری سے زیادہ ہدایتکاری میں مزہ ہے‘ زیبا بختیار

پیر 19 جنوری 2015 13:49

اداکاری سے زیادہ ہدایتکاری میں مزہ ہے‘ زیبا بختیار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)مصروف اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ اب میری سازی توجہ پروڈکشن سائیڈ پر ہے جو مزہ ہدایتکاری میں آتا ہے وہ اداکاری میں نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت میں دو ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں جو کہ آن ائیر ہیں۔ جبکہ چند ڈراموں کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلد ایک نئی فلم بنانے کا اعلان کرنے والی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم بنانا بہت مشکل کام ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ سینما کو سنبھالنا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کو متعدد موضوعات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی فنکاروں کے لئے خوش آئند ہے