فروری سےآئی ڈی پیز کی مر حلہ وار گھروں کو واپسی کا امکان

پیر 19 جنوری 2015 13:55

فروری سےآئی  ڈی پیز کی مر حلہ وار گھروں کو واپسی کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)حکومت نے آپریشن کے باعث علاقہ چھوڑ جانے والے ٹی ڈی پیز کی واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں ٹی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کا آغاز ہو جائے گا۔ حکومت نے آپریشن کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑنے والے ٹی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کا انتظام کر لی۔ پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی سے ہجرت کرنے والے ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسرے مرحلے میں آپریشن ضرب عضب کے باعث ہجرات کر نے والے شمالی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے قبائلی اپنے گھروں کو واپسی کی راہ لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دو لاکھ سے زائد لوگوں کو دو ماہ کے اندر ہی ان کے آبائی علاقوں میں واپس پہنچا دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گھر جانے والے ٹی ڈی پیز کو فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔ حکومت فی خاندان پینتیس ہزار روپے امداد کرے گی جب کہ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ اور اس پر آنے والا خرچہ بھی حکومت ہی کی جانب سے کیا جائے گا۔