پٹرولیم بحران سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں:اسحاق ڈار

پیر 19 جنوری 2015 14:36

پٹرولیم بحران سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم بحران سے متعلق تمام الزامات کو مستردکر دیے ہیں اور کہاکہ وزرات خزانہ نے پی ایس او کا ایک روپیہ بھی نہیں دینا یہ حکومت کے خلاف کسی کی سازش ہے اور وزارت خزانہ کا پٹرولیم سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے ،جاپان لاکھڑا پاور پلانٹ پر 85کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم بحران پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم بحران سے وزرات خزانہ کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وزرات نے پی ایس او کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ وزرات خزانہ نے پی ایس او کو رقم نہیں دی اور نہ پی ایس او نے رقم رکنے سے متعلق کلیم کیا ہے ،پی ایس او کی طلب اور رسد سے متعلق یومیہ رپورٹ کی اطلاع بھی غلط ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی زیر صدار ت اجلاس میںوزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پٹرولیم بحران سے متعلق وزرات خزانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپی ایس او کو دیکھنا وزرات خزانہ کاکام نہیں ہے بلکہ وزرات خزانہ کا کام کلیم لیناہے اور اس کی پیمنٹ کر ناہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ پٹرولیم بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیںکیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بحران پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :