عوام کی دوہائیاں۔۔۔اسحاق ڈار غصہ کھا گئے۔۔۔!

پیر 19 جنوری 2015 15:25

عوام کی دوہائیاں۔۔۔اسحاق ڈار غصہ کھا گئے۔۔۔!

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) وزارتِ خزانہ کی طرف سے کی گئی آج کی پریس کانفرنس میں عوام کو صاف صاف جواب دینے کی بجائے الٹے چکروں میں الجھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چند روز میں پٹرول کی ترسیل بہتر تو ہوجائے گی مگر اس کی کمی اصل میں پیدا کیوں ہوئی اس کا جواب دینے سے حکومت ابھی تک قاصر ہے جس کی تازہ ترین مثال اس پریس کانفرنس کی شکل میں عوام کے سامنے آئی جس میں وزیرِ خزانہ انتہائی برہم نظر آئے۔

ان کے اس رویے پر عوام حیران و پریشان ہیں کیونکہ لائنوں میں لگ کر دھکے انہیں کھانے پڑ رہے ہیں۔عام عوام کا کہنا ہے کہ انہیں حکومتی رویے پر سخت افسوس ہوا ہے صرف وزیر اعظم کے اظہارِ افسوس سے ان کے مسائل میں کمی واقع نہیں ہو گی۔تمام ملک مفلوج ہو گیا ہے اب صرف اجلاس کرنے کی بجائے حکومت ہمارے مسائل پر بھی توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :