پیٹرول بحران، ضلعی حکومت کا ہر پیٹرول پمپ پر ایک سرکاری اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ

پیر 19 جنوری 2015 16:13

پیٹرول بحران، ضلعی حکومت کا ہر پیٹرول پمپ پر ایک سرکاری اہلکار تعینات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) پنجاب میں جاری بدترین پیٹرولیم بحران، بلیک میں فروخت اور اوورچارجنگ کے سدباب کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ہر پیٹرول پمپ پر ایک سرکاری اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا تک کے مطابق سرکاری اہلکار مقررہ پمپ پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور پیٹرول پمپس پر سپلائی اور فروخت کو مانیٹر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سپلائی ختم ہونے یا کسی دوسرے مسئلے پر یہ اہلکار کنٹرول روم کو مطلع کریں گے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ پیٹرول پمپس پر سرکاری اہلکار کی موجودگی سے اوور چارجنگ ختم ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :