کرینہ کا انوکھا شوق

پیر 19 جنوری 2015 16:36

کرینہ کا انوکھا شوق

بولی وڈ اسٹار کرینہ کپور خان کے سر پر آج کل پنجابی زبان بولنے کا شوق چڑھا ہوا ہے اور وہ اس کو سیکھنے کے لیے ایک پروفیسر سے رجوع کرنے والی ہیں۔ کرینہ کپور کو پرستاروں نے 2007 میں فلم 'جب وی میٹ' میں پنجابی لڑکی کے یادگار کردار میں بھی دیکھا تھا تاہم ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی نئی فلم میں روانی سے پنجابی زبان بولنے کے لیے وہ ٹیوشن لینے والی ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ کرینہ کے والد پنجاب ہیں مگر بولی وڈ اسٹار خود اس زبان سے زیادہ واقف نہیں اور اس کو سیکھنے کے لیے وہ دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے مدد لے رہی ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق کرینہ اس زبان پر اچھی گرفت چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرسکیں۔ کرینہ اس وقت سلمان خان کے ساتھ "بجرنگی بھائی جان" کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ ابھشیک چوبے کی فلم کا حصہ بنیں گی۔ کرینہ کے ترجمان کے مطابق اداکارہ اس زبان کو سیکھنے میں دلچسپی لے رہی ہیں اور وہ بہت جلد اس کی کلاسز لیں گی۔