پیٹرولم بحران، فرنس آئل کی فراہمی بھی متاثر، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے ہو گیا

پیر 19 جنوری 2015 16:56

پیٹرولم بحران، فرنس آئل کی فراہمی بھی متاثر، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) پنجاب بھر میں جاری بدترین پیٹرولم بحران کے بعد فرنس آئل کی سپلائی بھی متاثر ہو گئی ہے جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں پیٹرولیم بحران ساتویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے اثرات سندھ میں بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قلت کے بعد بجلی پیدا کرنے کیلئے فرنس آئل کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 6,000 اور شارٹ فال,000 7میگا واٹ ہو گیا اور لاہور شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :