ایشوریارائے نے ایک مرتبہ پھر فلم کیلئے حامی بھر لی

پیر 19 جنوری 2015 17:04

ایشوریارائے نے ایک مرتبہ پھر فلم کیلئے حامی بھر لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریارائے نے ایک مرتبہ پھر فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی ۔ معروف نشریاتی ادارے ’بی بی سی ‘ کے مطابق 2010ءسے فلموں سے کنارہ کشی کرنیوالی ایشوریا رائے نے ہدایتکار سنجے گپتا کی فلم ’جذبہ‘ میںکام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ اپریل میں ختم ہو جائے گی اور جون میں اس کا پری ویو ہوگا جبکہ اسے ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایش کاکہناتھاکہ گذشتہ تین سالوں سے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مصروف تھی،اس دوران وقت کا پتہ تک نہیں چلا ، سنجے گپتا نے پہلے ابھیشیک سے پوچھا کہ کیا ایشوریہ اب فلمیں کرنے کے لیے تیار ہیں؟ ابھیشیک نے جب اُن سے بات کی تووہ انکار نہ کرسکیں ۔ فلم ’جذبہ‘ میں ایشوریہ کے ساتھ معروف اداکار عرفان خان ہیں جو کہ اس فلم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔اس سے قبل یشوریہ رائے سے میڈیا نے جب بھی واپسی سے متعلق سوال کیا تو اُن کا جواب ہمیشہ تقریباً یہی رہاکہ سکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور اچھی سکرپٹ ملنے پر فلم کے لیے حامی بھریں گی۔

متعلقہ عنوان :