اگر بلاول ملنا چاہے گا تو اس سے ضرور ملوں گا اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں،ممتاز علی بھٹو ،

اس میں بھٹووٴں کا خون شامل ہے اس وجہ سے وہ آدھا بھٹو ہے ،رہنما مسلم لیگ (ن) کا نوڈیرو میں ظہرانے سے خطاب

پیر 19 جنوری 2015 18:44

اگر بلاول ملنا چاہے گا تو اس سے ضرور ملوں گا اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں،ممتاز ..

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ اگر بلاول ملنا چاہے گا تو اس سے ضرور ملوں گا کیوں کہ اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں اس میں بھٹووٴں کا خون شامل ہے اس وجہ سے وہ آدھا بھٹو ہے وہ پیر کو نوڈیرو میں مسلم لیگ (ن) کے جانی جیلانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر نواب زادہ امیر بخش خان بھٹو ،نواب زادہ علی خان بھٹو ،سردار علی نواز خان گانگھرو ایڈوکیٹ ،ضیاء احمد جیلانی ،قربان علی عباسی،سید مراد علی شاہ جیلانی،حبیب اللہ میتھرو سمیت دیگر کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد تو اب میاں نواز شریف کے اپنے صوبے پنجاب میں پیٹرول شدید بحران پیدا ہو گیا ہے ایسی حکمرانی کرنے سے کیا فائدہ جس میں ریلیف دینے کے بجائے عوام دن بدن عذابوں میں مبتلا ہوجائے ،دوسری جانب سندھ میں پیپلیوں کی شخصیت میں عوام کا جینا اجیرن بنا دیا گیا ہے ہر قسم کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں کوئی ادارہ یا محکمہ ان کی بد ترین کرپشن ،اقرباپروری اور لاقانونیت سے بچاہوا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :