پٹرول بحران کی ذمہ دار حکومت خود نکلی، پی ایس او کو ادائیگیاں روکی گئیں: رپورٹ

پیر 19 جنوری 2015 19:07

پٹرول بحران کی ذمہ دار حکومت خود نکلی، پی ایس او کو ادائیگیاں روکی گئیں: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری۔2015ء)نجی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پورا کرنے کی خاطر دسمبر میں پی ایس او کو ادائیگیاں روکی گئیں جس کے باعث ایندھن بروقت نہ منگوایا جا سکا۔پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا اور وجوہات کیا ہے؟۔ نجی ٹی وی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں حقائق منظر عام پر لے آیا۔

پٹرول بحران کی ذ٘مہ دار حکومت خود نکلی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے حکومت کو قرضے کی قسط جاری کرنے سے پہلے زرمبادلہ کے ذخائر مخصوص سطح پر رکھنے کی شرط عائد کی شرط پوری کرنے کے لئے حکومت نے پی ایس او کو دسمبر میں ادائیگیاں روک دیں تھیں جس کے باعث پی ایس او معاشی بحران کا شکار ہوا اور پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا چھٹا اقتصادی جائزہ ستائیس جنوری کو کرنا ہے جس میں ستمبر سے دسمبر تک پاکستانی معیشت اور معاہدے میں طے کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہے۔ جس کے بعد ہی عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو اگلی قسط جاری کرے گا۔