پی ایس او نے 9ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا

پیر 19 جنوری 2015 22:31

پی ایس او نے 9ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل نے پیرکے روز 9ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا ہے، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کیلئے 300 آئل ٹینکرز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے پیر کے روز9 ہزار ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ایس او کی جانب سے17جنوری کو 14ہزار میٹرک ٹن آئل پنجاب کیلئے روانہ کیا گیاتھا جو پنجاب کے ڈیپوز میں منگل کی صبح پہنچ جائے گا۔

کمپنی زرائع کے مطابق50ہزارٹن تیل کا ایک جہاز16 جنوری کو کراچی پہنچا جبکہ ایک اور جہاز 25 جنوری کو پہنچ جائے گا۔آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ جنوری تک پنجاب میں صورتحال بہتر ہو جائیگی اور مزید 300 آئل ٹینکرز 21 جنوری کو پنجاب روانہ ہونگے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیمان ترین کا بھی کہنا ہے کہ27 جنوری تک حالات معمول پر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :