سنیما انڈسٹری کی جانب سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں‘زیبا بختیار

منگل 20 جنوری 2015 11:25

سنیما انڈسٹری کی جانب سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں‘زیبا بختیار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) نامور ادکارہ زیبا بختار نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ اچھی اور معیاری فلمیں بنانا چاہتے ہیں اور بنا بھی رہے ہیں لیکن ان کے بہت سے تحفظات ہیں۔زیبا بختار نے کہا کہ سنیما انڈسٹری کی جانب سے انھیں کوئی سپورٹ حاصل نہیں، ہمارے سنیما مالکان بھارتی فلموں کو ترجیح دے کر اپنے ملک کی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچارہے ہیں، انھیں چاہیئے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اورپاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں۔

اپنے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں فلموں میں سرمایہ کاری بہت تیزی بڑھی ہے، اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں پاکستانی فلم بینوں نے بھی اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن اب بھی چند مفاد پرست لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری ترقی کرے۔

(جاری ہے)

زیبا بختار نے کہا میری فلم ”آپریشن 021 “کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے ایک اچھی اور عمدہ فلم کو چلنے نہیں دیا، سنیما مالکان کے اس رویہ سے مجھے افسوس ہوا لیکن میں دلبرادشتہ نہیں ہوں، فلم ضرور بناوٴں گی لیکن جب حالات ساز گار ہوں فی الحال فلم بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس وقت میری توجہ ٹیلی ویژن پروڈکشن کی طرف ہے ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہے جب کہ ان دنوں متعدد سیریل میں کام بھی کررہی ہوں ۔